انٹرٹینمنٹ

کرس ہیمزورتھ نے بھی بھارتی فلمی ستاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

کرس ہیمزورتھ نے بھی بھارتی فلمی ستاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

لاس اینجلس: ہالی وڈ کے سپر اسٹار کرس ہیمزورتھ نے بھارتی فلمی ستاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلین نژاد امریکی اداکار آج کل اپنی نئی فلم ’ایکسٹریکشن 2‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور انہوں نے انڈین میڈیا سے گفتگو کی ہے۔کرس ہیمزورتھ نے ایس ایس راج مولی کی بلاک بسٹر ’آر آر آر‘ کی کھل کر تعریف کی اور فلم کے اداکاروں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا وہ فلم ’آر آر آر‘ دیکھ چکے ہیں اور وہ بہت شاندار تھی، مجھے ان کے اداکاروں کا نام یاد نہیں لیکن وہ بہت بہترین تھے، اگر مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو یہ شاندار تجربہ ہوگا۔فلم ’گارجین آف دی گلیکسی‘ کے ڈائریکٹر اور ڈی سی اسٹوڈیو کے کو چیئرمین جیمز گن بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ جونیئر این ٹی آر کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔قبل ازیں ہالی وڈ کے لیجنڈری ڈائریکٹر جیمز کیمرون بھی ایس ایس راج مولی سے یہ بات کرچکے ہیں کہ اگر راج مولی ہالی وڈ میں کام کرنا چاہتے ہیں تو جیمز ان کی مدد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri