کرم میں بنکرز گرانے کے بعد فریقین رضاکارانہ طور پر ہتھیار جمع کرانے لگے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اپر اور لوئر کرم میں امن معاہدے کے بعد اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قبائل مشین گنز، راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضاکارانہ طور پر جمع کرا رہے ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ فریقین کے 1 ہزار بنکرز گرانے کے بعد اسلحہ جمع کرانا امن کی جانب دوسرا قدم ہے۔ قبائلی رہنما ملک ضامن نے مطالبہ کیا ہے کہ کرم میں آمد و رفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
پاکستان
کرم، فریقین رضاکارانہ طور پر ہتھیار جمع کرانے لگے
- by Daily Pakistan
- اپریل 27, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 14 Views
- 8 گھنٹے ago