مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کرم میں بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کرم کے معاملے پر اہم فیصلے متوقع ہیں، اپیکس کمیٹی کو اب تک کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی میں کرم میں پائیدار امن کے لیے حکمتِ عملی وضع کی جائے گی۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے بتایا کہ علاقے میں بنکرز اور اسلحے کے خاتمے حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کرم میں مستقل امن کے لیے کوشاں ہیں۔ بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق اسلحے اور بنکرز کا خاتمہ ضروری ہے۔
پاکستان
کرم میں بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں: بیرسٹر سیف
- by Daily Pakistan
- دسمبر 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 93 Views
- 3 مہینے ago