وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کے بھوکے عوام کو کچھ دینے کی بجائے عمران خان نے آج پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا، اپنی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لئے عمران خان نے تحریک فساد شروع کی ہے ۔ ہفتہ کو وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم اس وقت سیلاب میں جبکہ عمران خان اپنی میں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب میں ڈوبے جنوبی پنجاب میں بھی عمران خان کے سر پر شہبازشریف اور مریم نواز سوار ہیں ۔ وزیراطلاعات نے مزید کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں کے بھوکے عوام کو کچھ دینے کی بجائے عمران خان نے آج پھر اپنی جھوٹی سیاست کا پیٹ بھرا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان پاکستان میں انصاف نہیں بلکہ تحریک انصاف کا انتقامی نظام چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لئے عمران خان نے تحریک فساد شروع کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الحمداللہ پاکستان میں استحکام آرہاہے ، عمران خان کی ملک کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہو چکی ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے چار سال کیا کیا اور باتیں کیا کر رہے ہیں ۔
پاکستان
خاص خبریں
کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لئے عمران خان نے تحریک فساد شروع کی ہے ، مریم اورنگزیب
- by Daily Pakistan
- ستمبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 672 Views
- 2 سال ago