پاکستان

کسی نے میری ایک بھی سیٹ کم کرنے کی کوشش کی تو برداشت نہیں کرونگا ، بلاول

کسی نے میری ایک بھی سیٹ کم کرنے کی کوشش کی تو برداشت نہیں کرونگا ، بلاول

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی، کسی نے میری سیٹ کم کرنے کی کوشش کی تو برداشت نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو نے کراچی میں مصروف ترین دن گزارا، انتخابی ریلی بلاول چورنگی سے شروع ہو کر کیماڑی، شیر شاہ، پاک کالونی، لیاری، لیاقت آباد اور ناظم آباد سے ہوتی ہوئی 12 گھنٹے سے زائد کے بعد داو¿د چورنگی ملیر پر اختتام پذیر ہوئی۔مختلف مقامات پر کارکنوں نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، پارٹی ترانوں پر رقص کیا، لیاری میں پیپلز پارٹی کے انتخابی پمفلٹ بھی ہوائی جہاز کے ذریعے گرائے گئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے، 30 لاکھ گھر بنائیں گے، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے اور مزدوروں کو لیبر کارڈ دیں گے۔شیری رحمان اور مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی بلاول بھٹو کے ساتھ ٹرک پر موجود تھے۔ ریلی جب شیریں جناح کالونی پہنچی تو کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں کوئی مذہب یا زبان کی بنیاد پر شہر کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، لیکن ترازو اور پتنگ چیک کا کام نہیں کرتے، عوام اسے ووٹ دیں، وہ کراچی کی تقدیر بدل دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے