وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے دل میں کسی کے لیے انتقام کی خواہش نہیں ہے، جن لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ان کی بھی وزیراعلیٰ ہوں، سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد مریم نواز کا اپنے اسمبلی پہلے خطاب میں کہنا تھا نواز، شریف، شہباز شریف، پارٹی پارٹی قیادت، کارکنوں اور ووٹ دینے والی تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا اپوزیشن آج ایوان میں ہوتی اور جمہوری عمل کا حصہ بنتی، شور شرابا کرتی تو مجھے خوشی ہوتی، میں ان سب کی بھی وزیراعلیٰ ہوں جنھوں نے ووٹ نہیں دیا، اپوزیشن سے کہتی ہوں کہ میرے دروازے ان کے لیے بھی کھلے رہیں گے کیونکہ میں ان کی بھی وزیراعلیٰ ہوں۔
پاکستان
کسی کیخلاف انتقام کی خواہش نہیں ، سب کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز
- by Daily Pakistan
- فروری 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 451 Views
- 10 مہینے ago