سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر کوئی عقل مند ہے تو 72 گھنٹوں میں قومی اسمبلی توڑ کر پنجاب اور کے پی کے ساتھ ہی الیکشن کروا دے، کل دو اہم شخصیات ملی ہیں، آج کچھ ایجنسیوں کے لوگ ملے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہیں کہ اسمبلی توڑ کر الیکشن کروادیں۔شیخ رشید نے کہا کہ 10 سے 15 دن میں حالات بہتر ہوتے دیکھ رہا ہوں، نواز شریف آجائیں، ان کا بھائی وزیراعظم ہے، ایک ساتھ الیکشن ہوجائیں تو ان کی بچت ہے، ورنہ صفایا ہو جائے گا، اکٹھے الیکشن کروانے کیلئے ذمہ داران کو کردار ادا کرنا چاہیے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں سیاست داؤ پر لگائی ہے، انہوں نے ریاست داؤ پر لگا دی ہے، اپنیکیس ختم کروانے کیعلاوہ انہوں نے کیا کیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو آرمی چیف سے ضرور ملنا چاہیے، جو غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں یا پیدا کی گئی ہیں دور کرنی چاہئیں، میں وزیر داخلہ تھا تو میری ان سے ملاقات ہوئی، کچھ بدل گئے ہیں کچھ نہیں بدلے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اندر سے ڈوب رہا ہے، سرحدوں پر خطرہ نہیں، ان سے آئی ایم ایف سنبھالا نہیں جا رہا، میری آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں، میں نے باہر آ کر شور نہیں مچایا، ن لیگ کی تباہی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی سندھ میں سیاست کر رہی ہے۔
پاکستان
کل دو اہم شخصیات ملی ہیں، آج کچھ ایجنسیوں کے لوگ ملے ہیں، سابق وزیر داخلہ
- by Daily Pakistan
- مارچ 4, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1258 Views
- 2 سال ago