انٹرٹینمنٹ

کنول آفتاب نے گھریلو تشدد سے متعلق اپنے مؤقف پر معذرت کرلی

کنول آفتاب نے گھریلو تشدد سے متعلق اپنے مؤقف پر معذرت کرلی

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، اداکارہ و میزبان کنول آفتاب نے گھریلو تشدد سے متعلق دیئے گئے اپنے متنازع مؤقف پر معافی مانگ لی ہے۔کنول آفتاب نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔اس دوران ایک خاتون کی جانب سے گھریلو تشدد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کنول آفتاب نے اُنہیں تشدد کرنے والے شوہر کوبرداشت کرنے اور بگڑے ہوئے شوہر کو سدھارنے کی کوشش کرنے کا درس دیا۔کنول آفتاب کا گھریلو تشدد پر پوچھے جانے والے دو سوالوں کا جواب دینا تھا کہ اُنہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بعد ازاں کنول آفتاب نے اپنے مؤقف کو تفصیل سے بیان کرنے کی غرض سے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا۔اس ویڈیو بیان کے اپلوڈ کرنے پر بھی گھریلو تشدد کو سہنے اور بدمزاج شوہر کو راہِ راست پر لانے کی کوشش کرنے سے متعلق کنول آفتاب کا بیان سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہیں ہوا اور اُنہیں مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔بعد ازاں کنول آفتاب نے اپنے اس ویڈیو بیان کو اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مؤقف اور گھریلو تشدد سے متعلق دیئے گئے جوابات پر معافی مانگ لی۔کنول آفتاب کا اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر معافی مانگتے ہوئے لکھنا تھا کہ میں جو بات کرنا چاہ رہی ہوں وہ کچھ لوگ سمجھنا نہیں چاہ رہے کیونکہ کچھ لوگوں کو دوسروں کی ٹانگ کھینچنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے