پاکستان

کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ میں آتشزدگی ،2 جاں بحق ،اموات بڑھنے کا خدشہ

کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ میں آتشزدگی ،2 جاں بحق ،اموات بڑھنے کا خدشہ

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں اوتھل کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس میں اچانک آگ لگنے سے 2 مسافر جاں بحق ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس میں لسبیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر آگ لگ گئی جس نے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر دو مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمیوں کو گاڑی سے نکال لیا گیا ہے۔ امدادی کارکنوں نے بھی صورتحال کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ہلاکتوں کے خدشے کے پیش نظر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔آگ لگنے کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند ہوگئی ہے جب کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے