کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسی ٹیم ہے ویسا پرفارم نہیں کر رہی، یاسر شاہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسی ٹیم ہے ویسا پرفارم نہیں کر رہی، یاسر شاہ

قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم جیسی ہے وہ ویسے پرفارم نہیں کر رہی۔یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ شاہین اور دوسرے فاسٹ بالر نے اچھی بالنگ کی، لاہور کے سارے کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم جیسی ہے، وہ ویسے پرفارم نہیں کر رہی ہے۔اس موقع پر اداکارہ مریم نفیس نے لاہور قلندرز کو اپنی ٹیم قرار دیا۔سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ لاہور قلندر ٹاس جیت کر اچھا فیصلہ کر رہا ہے، آج بھی فخر زمان نے بہت اچھا کھیلا۔انہوں نے کہا کہ بولنگ مائنڈ گیم ہے، اس کو کنٹرول میں رکھنا ہوتا ہے، عبداللّٰہ شفیق بہت اچھا کھیل رہا ہے، لاہور کو اچھا ٹوٹل ان کی وجہ سے ملا۔عبدالرزاق نے مزید کہا کہ پہلے میچ میں مریم نفیس جیت رہی تھی اب ان کو سوئی لا کر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri