سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہٹ دھرمی کرتے اور کسی کی نہیں سنتے تھے صرف اپنی چلاتے تھے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا آپ سارا وقت کسی سے اپنی خدمت نہیں کرواسکتے کچھ سننا بھی پڑتا ہے فیصلے یکطرفہ نہیں ہوتے لیکن خان صاحب اپنی مرضی کرتے تھے اور کسی کی رائے نہیں لیتے تھے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائر ڈ فیض کیساتھ بانی پی ٹی آئی کے اچھے تعلقات تھے ، وہ جنرل فیض کو سپورٹ کرتے اور ان کی مدد بھی کرتے تھے۔سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بھی ایسا ہی کرتے تھے لیکن کوئی آپ کو لے کر آئے اور آپ اس کی نہ سنیں تو نتیجہ آپ کے سامنے ہے
پاکستان
کوئی آپ کو لائے اور آپ اسکی نہ سنیں تو نتیجہ پی ٹی آئی کی صورت میں سامنے ہے، پرویز خٹک
- by Daily Pakistan
- دسمبر 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 412 Views
- 2 سال ago