دنیا

کورونا کی ابتداء کہاں سے ہوئی؟ بائیڈن کے خفیہ معلومات جاری کرنے کے بل پر دستخط

کورونا کی ابتداء کہاں سے ہوئی؟ بائیڈن کے خفیہ معلومات جاری کرنے کے بل پر دستخط

کورونا وائرس کی ابتداء کہاں سے ہوئی؟ امریکی انٹیلی جنس نے کیا کھوج لگائی؟ امریکی صدر جوبائیڈن نے خفیہ معلومات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیے۔امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ہمیں تہہ تک جانے کی ضرورت ہے کہ کووڈ 19 کی ابتداء کہاں سے ہوئی جس میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے ممکنہ روابط بھی شامل ہیں۔صدر بائیڈن نے کہا کہ 2021ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے ’’انٹیلی جنس کمیونٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ تحقیقات کے لیے اپنے اختیار میں موجود ہر ٹول استعمال کرے۔‘‘انہوں نے بتایا کہ یہ کام اب بھی جاری ہے، قومی سلامتی کو نقصان پہنچائے بغیر جس قدر ممکن ہے معلومات جاری کی جائے گی۔واضح رہے کہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں 70 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے