کہوٹہ پولیس کی موثر کاروائی،چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی ابراہیم عرف شاکا گینگ گرفتار، 03مسروقہ موٹرسائیکلز،رکشہ، اوردیگر گھریلوں سامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی ابراہیم عرف شاکا گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سرغنہ ابراہیم،ولید اور مزمل شامل ہیں،ملزمان سے 03مسروقہ موٹرسائیکلز،رکشہ، اوردیگر گھریلوں سامان برآمدہوا،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدہوا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیا جائے گا، ایس پی صدراحمد زنیر چیمہ نے کہوٹہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔
جرائم
علاقائی
کہوٹہ پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتارکر لیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 650 Views
- 3 سال ago
