پاکستان

کیاارشد شریف کا قتل پی ٹی آئی سے منسلک لوگوں نے کروایا؟

پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما و سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل میں پی ٹی آئی سے بھی منسلک ہو سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے قتل میں تحریک انصاف کے اندر کے لوگ ملوث ہو سکتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ان لوگوں نے کی جن کو یہ سُوٹ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقار میرے ساتھ کالج میں پڑھا ہوا ہے، کراچی میں ان کا پراپرٹی کا کاروبار ہے۔
خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو سینیئر صحافی ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ ان دنوں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل دو رکنی ٹیم تحقیقات کیلئے کینیا میں موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے