تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ایسے انتخابات سے سیاسی استحکام آئے گا۔اسلام آباد میں آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ آر او آفس نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پوری دنیا میں ایسا نہیں ہوتا، انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ وہ 53 ہزار کی برتری پر تھے، 12 بجے کے بعد نتیجہ تبدیل کیا گیا، میرا مخالف جیت گیا، انہیں فارم 47 کی کاپی نہیں دی گئی اور اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کیا یہ لوگ اس ملک سے مخلص ہیں؟ ہمارے نمائندوں پر ہاتھ اٹھائے گئے، ہم ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، ہم نے ڈی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پاکستان
کیا اس طرح کے انتخابات سے آپ سیاسی استحکام لے آئینگے ، شعیب شاہین
- by Daily Pakistan
- فروری 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 486 Views
- 11 مہینے ago