پاکستان

کیا مارشل لاء لگے گا ؟، حکومت پریشان

وزیر اعظم شہباز شریف کل سے قازقستان کا دو روزہ دورہ شروع کرین گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان جاری کیا ہے کہ لانگ مارچ شار ٹ مارچ ہوچکا ہے اور عمران خان کی خواہشات پوری ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ لانگ مارچ کرنے والوں کی آپس میں لڑائیاں شروع ہو چکی ہیں اور ان کی خواہشات پوری ہوتی نظر نہیں آ رہیں، یہ ابن الوقت شخص ہے اس پر اعتبار کرنا غلطی فہمی ثابت ہو گی، جو اس کے محسن تھے یہ ان کو گالیاں دیتا ہے۔ فوج اپنے آئینی کردار میں واپس آ چکی ہے اور اعتماد ہے کہ مارشل لاءنہیں لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے مگر یہ چاہتے ہیں، پرسوں عمران خان نے بیان دیا اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں حالانکہ جس چیز کو عمران خان کے رابطے کہا جا رہا ہے وہ ایک شادی پر ملاقات تھی، ایک ادارہ ماضی سے سبق لے کر اپنے وقار کا تحفظ کرنا چاہتا ہے جبکہ عمران خان کے ساتھی مارشل لاءکے تانے بانے سے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے فلمی ڈائیلاگ بولا، فوج اپنے آئینی کردار میں واپس آ چکی ہے اور اللہ نہ کرے کہ مارشل لاءجیسی صورتحال ہو، پورا اعتماد ہے کہ مارشل لاءنہیں لگے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri