مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی نے گاندھی کا بھارت گاندھی کے قاتل گوڈسے کے بھارت میں تبدیل کردیا ہے۔سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نےاپنے ہندوتوا ایجنڈے کے لیے مقبوضہ کشمیر کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے۔محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی بھارت میں ہندوتوا نظریہ آگے بڑھانے کے لیے پہلے اس کا تجربہ جموں و کشمیر میں کرتی ہے۔یاد رہے کہ نتھو رام گوڈسے نے 30 جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی کو قتل کردیا تھا۔
دنیا
گاندھی کا بھارت گاندھی کے قاتل کے بھارت میں تبدیل ہوچکا، محبوبہ مفتی
- by Daily Pakistan
- جون 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 581 Views
- 2 سال ago