نئے مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز، گاڑیاں، پیٹرولیم مصنوعات، مشروبات، منرل واٹر مہنگا کردیا گیا، پالتو جانوروں کی خوراک، کافی اور چاکلیٹس سمیت پرتعیش اشیا مہنگی کر دی گئیں۔وفاقی بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، جس کے باعث سولر پینل مہنگے ہو جائیں گے۔
وفاقی بجٹ میں آن لائن منگوائی جانے والی اشیا کی فروخت پر بھی دو فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
20 کروڑ سے 50 کروڑ سالانہ آمدن والوں پر سپر ٹیکس میں اعشاریہ پانچ فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ جائیداد کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
ود ہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے ڈھائی فیصد کر دیا گیا۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ دوسری سلیب میں ود ہولڈنگ ٹیکس 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کرنے کی تجویز ہے، جبکہ تیسرے سلیب میں ود ہولڈنگ 3 فیصد سے کم کرکے ود ہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
10 مرلہ تک کے گھروں اور 2 ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کی تجویز دی گئی ہے، اسلام آباد میں جائیداد خریداری پر اسٹامپ پیپر ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ ای کامرس پلیٹ فارمز، کوریئر، ڈیجیٹل طور پر منگوائی جانے والی اشیا اور خدمات پر ٹیکس کاٹیں گے، آن لائن مارکیٹ، کوریئر سروس اور ادائیگی میں معاونت کرنے والوں پر ہر ماہ ٹیکس رپورٹ اور ٹرانزیکشن ڈیٹا جمع کروانا لازم ہوگا۔
پاکستان
گاڑیاں، پیٹرولیم مصنوعات، مشروبات، منرل واٹر مہنگا کردیا گیا
- by Daily Pakistan
- جون 10, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 47 Views
- 1 ہفتہ ago