پاکستان جرائم

گجرات میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

گجرات میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

گجرات کے نواحی علاقے ڈنگہ میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پنجاب کے شہر گجرات کے نواحی علاقے ڈنگہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے