پاکستان

گذشتہ آپریشنز سے موازنہ کرکے عزم استحکام کو غلط سمجھا جارہاہے ، وزیراعظم آفس

گذشتہ آپریشنز سے موازنہ کرکے عزم استحکام کو غلط سمجھا جارہاہے ، وزیراعظم آفس

سیاسی جماعتوں کی جانب سے ردعمل کے بعد وزیر اعظم آفس نے آپریشن عزم استحکام پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پائیدار امن و استحکام کیلئے حال ہی میں اعلان کردہ ویژن کا نام عزم استحکام رکھا گیا ہے، آپریشن عزم استحکام کو غلط سمجھا جا رہا، عزم استحکام کا موازنہ گزشتہ مسلح آپریشنز جیسے ضرب عضب، راہ نجات وغیرہ سے کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم آفس کے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ مسلح آپریشنز نوگو علاقوں اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے علاقوں میں کیا گیا، اس وقت ملک میں ایسے کوئی نوگو ایریاز نہیں ہیں، کسی ایسے فوجی آپریشن پر غور نہیں کیا جا رہا ہے جہاں آبادی کی نقل مکانی کی ضرورت ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے