پاکستان موسم

گرمی کے ستائے تیاری کرلیں ، ملک کے بعض معامات پر بارش ہونیوالی ہے

گرمی کے ستائے تیاری کرلیں ، ملک کے بعض معامات پر بارش ہونیوالی ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا جبکہ پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم رہے گا، کشمیر میں تیز ہواوں کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا،مری ،گلیات ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔گزشتہ روز نوکنڈی میں 47، بہاولپور، دالبندین میں 46، سبی، دادو، بھکر اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب آج لاہور میں آسمان پر کالی گھٹا چھا گئی، لاہور میں بارش کا امکان ہے، آج لاہور میں موسم انتہائی خوشگوارہے گا۔صبح کے وقت مطلع ابر آلود ہے، ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم سہانا ہو گیا ہے، آج لاہور میں آسمان پر دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس وقت شہر کا درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ہے۔ڈی جی میٹ سردار سرفراز کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 63 ہے، شہر کا درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، اس وقت جنوب مغرب سے 11 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri