برطانوی ماڈل طلولہ مایرکے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے بعد گلوکارہ آئمہ بیگ بھی میدان میں آگئیں اور سوشل میڈیا پر لمبا چوڑا بیان تحریر کردیا۔
27 سالہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ بول لیا آپ سب نے؟یا ابھی اور تھوڑا رہتا ہے تو وہ بھی کر لیں،بغیر تمام سچائی جانے ۔گلوکارہ کا کہناتھا کہ اگرچہ میں نے اس تمام صورتحال کو ختم کرنے کیلئے ایک شائستہ بیان دیا،مگر کچھ لوگ خاموش رہنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مزید کچھ بری چیزیں سامنے آ سکتی ہیں نہ صرف ان کے بارے میں بلکہ ان کی فیملی کے بارے میں بھی۔
آئمہ بیگ کاکہناتھا کہ مگر میں ایک شخص اور ایک فیملی کی وجہ سے انہیں اسی عزت کیساتھ رکھنا چاہتی ہے جو میں نے دی ،کیونکہ میں مرے ہوئے لوگوں کا مذاق نہیں بنا سکتی ،گلوکارہ کا کہناتھا کہ جو لوگ اس شخص کو ذاتی طور پر جانتے ہیں وہ اس معاملے کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہیں گے کیونکہ وہ سچائی جانتے ہیں،میرا یقین کریں کہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا،میں خود بڑے صدمے سے گزر رہی ہوں اور ڈیپریشن کا شکار ہوں، کیونکہ لوگ نہیں جانتے کہ اصل میں ہوا کیا ہے اور یہ فضول لوگ پیسے اور فالورز چاہتے ہیں،برائے مہربانی انہیں یہ چیز یں دے دیں تاکہ وہ اپنی زندگی گزار سکیں۔
آئمہ بیگ کاکہناتھا کہ میں وہ نہیں جو لوگوں کی ویڈیو دکھا کر جلتی پر تیل کا کام ڈالے، میں ان لوگوں کے بارے میں بات بھی نہیں کروں گی، کیونکہ ان لوگوں کی کوئی فیملی نہیں جن کی عزت کا انہیں خیال ہو،ان کاکہناتھا کہ دو دن تک میں سوچتی رہی کہ کوئی سمجھدار شخص کس طرح ان لوگوں کا اعتبار کر سکتا ہے جو ان کی جانب سے لگائے جاتے ہیں،جو صرف چند فالورزکیلئے ایسے گھٹیاالزامات لگاتے ہیں۔