پاکستان خاص خبریں

گلگت ، نلتر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

گلگت ، نلتر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں گاڑی کھائی میں جاگری۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نلتر ایکسپریس وے پر گاڑی آسمانی موڑ کے مقام پر بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ افسوس ناک حادثے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔متاثرین کو گلگت اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام افراد کا تعلق گلگت کے علاقے مجینی محلہ سے ہے۔ متاثرہ افراد سیر و تفریح کیلئے نلتر گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے