گلگت:گلگت کے دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، حادثے میں زخمی 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔
دوسری جانب ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دنیور نالہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو حکومتی پالیسی کے تحت معاوضہ دیا جائے گا، زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، حکومت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے گی۔
وزیر اعلی حاجی گلبر خان نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، صوبائی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی جی بی ڈی ایم اے کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔انہوں نے صوبائی سیکرٹری صحت کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خاص خبریں
گلگت: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گر گیا، ملبے تلے دب کر8 رضاکار جاں بحق
- by Daily Pakistan
- اگست 11, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 2 گھنٹے ago