پاکستان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو دل میں جگہ دینے سے ہی استحکام ممکن ہے۔کراچی میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاکھ پریشانیوں کے باوجود ہم اپنے بیروں پر کھڑے ہیں، اپنی کوتاہیوں کو درست کر کے ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ پیر حسان حسیب الرحمن کے ہمراہ جامع کلاتھ عیدگاہ شریف مسجد آئے تھے۔گورنر سندھ نے عیدگاہ شریف میں روحانی و دینی اجتماع میں شرکت کی اور علما اور زائرین سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عیدگاہ شریف کا تاریخی ورثہ ہماری دینی اور ثقافتی شناخت کا مظہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے