فلوریڈا: جنگلی سیاہ ریچھوں نے ایک گھر کے باغ کو اکھاڑہ بنا لیا اورایک دوسرے سے ہولناک لڑائی میں باغ کو تہہ و بالا کر دیا ہے۔ اس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ریچھوں کو ایک دوسرے سے گتھم گتھا دیکھا جاسکتا ہے۔گھر کے مالک ایک سابق فوجی افسر بھی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے زندگی میں بہت سا وقت جنگلات اور فطری ماحول میں گزارا ہے لیکن ایسا واقعہ کبھی نہیں دیکھا جس میں جنگلی ریچھوں نے اتنا طوفان مچایا ہو۔ اس ویڈیو میں ایک ہی خاندان کے چار ریچھوں کو پہلے دیکھا جاسکتا ہے۔ان چاروں میں سے ایک ماں ریچھ ہے اور تین اس کے بچے ہیں۔ یہ بچے اپنی تھوتھنیوں سے باغ کو سونگھتے پھررہے ہوتے ہیں کہ گھر کی باڑ عبور کرکے ایک اور ریچھ اندر داخل ہوتا ہے۔ یوں ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش شروع ہوجاتی ہے۔گھر کے مالک نے اسے پنجرے والے انسانی لڑائی قرار دیا ہے جس میں پہلوان ایک دوسرے کو پچھاڑ رہے ہوتے ہیں۔ یہ لڑائی پانچ منٹ تک جاری رہی۔ ریچھ ایک دوسرے کو ماررہے تھے کہ مالک مکان نے خبردار کرنے کا سائرن بجایا۔ اس کے بعد ماں ریچھ اپنے بچوں کو لے کر وہاں سے دوڑ پڑی۔
دلچسپ اور عجیب
گھر کے باغ میں جنگلی ریچھوں کی کُشتی کی ویڈیو وائرل
- by Daily Pakistan
- جولائی 27, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 343 Views
- 1 سال ago