پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔یاپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ منظور کر لیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔بعد ازاں پی پی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھا لیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنائے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور ان کی سینیٹ میں مدت ملازمت میں تین سال باقی رہ گئے تھے۔
پاکستان
گیلانی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ، رکن قومی اسمبلی کا حلف اُٹھالیا
- by Daily Pakistan
- فروری 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1028 Views
- 1 سال ago