کھیل

ہانگ کانگ T20 ٹورنامنٹ، پاکستان کی 5 خاتون کرکٹرز شامل ہوں گی

ہانگ کانگ T20 ٹورنامنٹ، پاکستان کی 5 خاتون کرکٹرز شامل ہوں گی

پاکستان کی پانچ خاتون کرکٹرز ہانگ کانگ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی۔فیئر بریک انوی ٹیشنل ٹی ٹوئنٹی 3 سے 16 اپریل تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ثناء میر اور بسمہ معروف کے علاوہ آل راؤنڈر عالیہ ریاض، فاسٹ بولرز فاطمہ ثناء اور ڈائنا بیگ حصہ لیں گی۔ثناء میر ٹورنامنٹ میں ٹیم سفائر کی کپتان مقرر ہوئی ہیں، جبکہ بسمہ معروف ٹیم اسپرٹ کا حصہ ہیں۔فاطمہ ثناء بارمی آرمی کی ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور فاسٹ بولر ڈیانا بیگ ٹیم ٹورنیڈو کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے