میزبان چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور میزبان چین کے درمیان کھیلا گیا۔مقررہ وقت میں پاکستان اور چین کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، پاکستان 4 پنالٹی شوٹ آٹ ضائع کر کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے کیا۔چین نے دوسری بار پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا ہے، اس قبل 2006 کے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بھی چین نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
کھیل
ہاکی چیمپئنز ٹرافی: چین نے سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرا دیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 16, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 134 Views
- 3 مہینے ago