پاکستان

ہماری خوائش ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی بار الیکشن ہوں، رانا ثنا اللہ

پارلیمنٹ مسلح جتھوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اداروں کو تمام اختیارات دے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی بار انتخابات ہوں مگر جو سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہوگا اُس پر عمل کریں گے۔عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں پیش آنے والے واقعات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان مسلح جتھوں کو ساتھ لے کر جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، اس طرح سے عدالت جانا سراسر غنڈہ گردی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر اس روایت کو روکا نہ گیا تو آئندہ کوئی بھی شخص مسلح جتھوں کے ساتھ عدالت جاکر دباؤ ڈالے گا اور قانون کو روند دے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالت کے باہر ہی حاضری لگوانی تھی تو یہ کام کینال روڈ یا ٹول پلازہ بھی ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلسل قوم کوگمراہ کرنےکی کوشش کررہاہے، عمران خان کی سیاست گالم گلوچ اوربدتہذیبی کے سواکچھ نہیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ مریم نواز نےعمران خان کے فتنہ فساد کو بے نقاب کیا اور وہ آئندہ بھی پی ٹی آئی کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کرتی رہیں گی، ہمیں اس بات کا علم ہے کہ مریم نواز آپ کو کتنی تکلیف پہنچا رہی ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ غیر آئینی انتخابات ہونے جارہے ہیں کیونکہ نگراں سیٹ اپ صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات کروانا لازم ہے، ان انتخابات کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا اور پھر اس سے ملک میں غیر یقینی صورت حال بڑھے گی جو آپ کی خواہش ہے، ہماری خواہش ہے کہ پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات ہوں .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے