پاکستان

ہمارے قانونی احتجاج کو غیرقانونی طریقے سے روکنے کی کوشش کی گئی، اسد قیصر

ہمارے قانونی احتجاج کو غیرقانونی طریقے سے روکنے کی کوشش کی گئی، اسد قیصر

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہمارے کارکنوں پر ظلم و جبر کیا گیا، ہمارے قانونی احتجاج کو غیرقانونی طریقے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔
صوابی سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ریحانہ ڈار کے ساتھ پنجاب پولیس کا رویہ قابل مذمت ہے، بانی پی ٹی آئی ملک کی خودمختاری اور آئین وقانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب کے قائدحزبِ اختلاف سمیت ہمارے ممبرانِ اسمبلی کو نااہل کیا گیا۔
انھوں نے کہا ہم پاکستان کو ایک پُرامن ملک دیکھنا چاہتے ہیں، جہاں تمام شہریوں کے حقوق برابر ہوں، ہماری جدوجہد قانون کےدائرے میں ہوگی۔اسد قیصر نے کہا کہ ملک تب ترقی کرے گا، جب اس میں قانون کی حکمرانی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے