کراچی: سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر جیالوں کو مبارکباد دی۔سابق صدر نے کراچی کے جیالوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے جیالوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،صوبے بھر میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی جیت کارکنوں کی بہترین خدمات کا نتیجہ ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پورے ملک کے جیالے اب تیاری کریں، مستقبل جیالوں کا ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن اور حامی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طاقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات لڑیں گے،بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے، بلاول بھٹو زرداری اپنی عظیم والدہ کی طرح چاروں صوبوں کی زنجیر ہیں، بھارتی انتہا پسندوں کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کے باوجود بلاول بھٹو زرداری بھارت گئے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے سیاسی جانشین بہادری کی تاریخ رقم کرتے ہیں، کوئی شک نہیں کہ جیالے بھی اپنی قیادت کی طرح بہادر ہیں۔
پاکستان
ہم بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات لڑیں گے، آصف زرداری
- by Daily Pakistan
- مئی 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 468 Views
- 2 سال ago