وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات ،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سماجی عدل کو اجاگر کرتے تھے تاکہ امارت اور غربت کے درمیان فرق کو ختم کیا جا سکے ۔انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر بیان میں کہا کہ آج اس عظیم۔قائد کی برسی کے موقع پر ہمیں اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ کیا ہم ان اصولوں کو اپنا سکے ہیں جو قائد نے ہمیں بتائے تھے ۔انہوں نے کہا ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہو گا تاکہ ہم اپنے ملک ،اپنے علاقے کیلیے مثبت کام کر سکیں ۔انہوں نے کہا قائد نے ایک موقع پر کہا تھا پاکستان میں عوامی حکومت ہو گی اور یہاں میں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو متنبع کرتا ہوں جو ایک ظالمانہ اور قبیح نظام کے وسیلے سے پھل پھول رہے ہیں ،عوام کی لوٹ کھسوٹ ان کے خون میں شامل ہو گئی ہے ،انہوں نے اسلام کے سبق بھلا دئیے ہیں ،میں گاوں میں گیا ہوں وہاں لاکھوں ،کروڑوں کے تعداد میں ہمارے عوام ہیں جن کو دن میں ایک وقت کی روٹی نصیب نہیں کیا یہی تہذیب ہے ۔انہوں نے کہا چونکہ ہم نے قائد کے فرمودات سے پہلو تہی کی اس لئے 75 سال گزرنے کے باوجود ہم دنیا کے غریب ملکوں کی صف میں کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا آبادی کے لحاظ سے ہمارا پانچواں نمبر ہے مگر آمدنی کے لحاظ سے پاکستان 132 ویں جبکہ انسانی ترقی کے اشاریوں میں ہمارا نمبر 152 واں ہے ۔انہوں نے کہا ہمیں سماجی انصاف کیلیے کمر کسنا ہو گی اسوقت پاکستان میں تیس فیصد سے زیادہ عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ہمیں ان کا سوچنا ہو گا انہیں کھڑا کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ بانی پاکستان کے فرمودات کے مطابق جمہوریت کو مضبوط کیا جائے۔
خاص خبریں
علاقائی
75 سال گزرنے کے باوجود ہم دنیا کے غریب ملکوں کی صف میں کھڑے ہیں چوہدری محمد رفیق نیر
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 640 Views
- 2 سال ago