جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے فلسطین کے موقف کو زندہ رکھا، آج حماس کے مجاہدین نے بتایا کہ اسرائیل ہار گیا، فلسطین جیت گیا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث کے تحت فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ کے بچوں، بہنوں، ماں اور بوڑھوں نے فلسطین کے کاز کو زندہ رکھا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یورپ میں ہزاروں افراد کے سروے میں اسرائیل کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کا مقدمہ جیت چکے ہیں، اسرائیل کو شکست ہوئی ہے، ہم 50 سال پہلے بھی فلسطین کے ساتھ تھے، 50 سال بعد بھی آپ کے ساتھ ہوں گے۔
پاکستان
ہم نے فلسطین کے موقف کو زندہ رکھا ، مولانا فضل الرحمان
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 66 Views
- 3 مہینے ago