اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے مسلم لیگ ن یوتھ کوآرڈینیٹرزکے ڈویژنل،ضلعی اورتحصیل کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب میں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم 28مئی والے ہیں اور یہ گیدڑ 9مئی والے ہیں، انہوں نے اپنے ملک اور فوج پر حملہ کیا۔انہوں نے اپنی سیاست کی خاطر ملک کے دفاعی ادروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا۔
انہوں نے جب نقصان پہنچایا، اپنے ہی ملک کو پہنچایا، نوشہرہ کی ایک سیٹ کی جیت سب سے بھاری تھی، جب پی ٹی آئی کی حکومت عروج پر تھی تو مسلم لیگ ن نے نوشہرہ سے سیٹ نکالی،ہم نوازشریف اورشہبازشریف کے کارکن ہیں۔میں کہتا تھا یہ بہت روئیں گے اور بھاگیں گے، جہاں تعمیر وترقی کا نشان نظر آئے گا وہاں نوازشریف کی مہر ملے گی، ہم 28 مئی یوم تکبیر والے ہیں، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو شکست دی، جبکہ یہ 9 مئی والے ہیں۔
کیپٹن شہید شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی تو مجھے نیند نہیں آئی، میں نے صوابی جاکر کیپٹن شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی پران کے بھائی سے معافی مانگی، دشمن نے خود لکھا کہ کیپٹن شیر خان نے بہادری سے مقابلہ کیا، انہوں نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے کیپٹن شیر خان کے مجسمے کی بے حرمتی کی، پہلے کہتا تھا بانی پی ٹی آئی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، گزشتہ دور فسطائیت کا تھا، بانی پی ٹی آئی بانی ہے نہ چیئرمین۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گروپس بننا شروع ہوگئے ہیں، یہ اپنے ملک کے ساتھ مخلص نہیں تو پارٹی کے ساتھ کیسے مخلص ہوسکتے ہیں، یہ بدبخت دعائیں مانگتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ ہوجائے، اگر ملک ڈیفالٹ ہوجاتا توپاکستان میں بیرونی پروازیں آنا بند ہوجاتیں، بینکوں کے باہر لائنیں لگی ہوتی۔
خاص خبریں
ہم 28 مئی والے، یہ گیدڑ 9 مئی والے ہیں، عطا اللہ تارڑ
- by Daily Pakistan
- اپریل 17, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 32 Views
- 2 دن ago