خاص خبریں

ہنرمند افراد کو بیرون ملک بھیجنے سے تجارتی خسارہ کم ہوسکتا ہے، وزیراعظم

نگران سیٹ اپ؛ وزیراعظم نے پی ڈی ایم اور اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسکل ڈیولپمنٹ ہماری ترجیح ہونا چاہیے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ادوار میں 4 لاکھ 50 ہزار طلبا کو میرٹ پر وظائف دئیے۔ نوجوانوں کو ہنرمند بنانا وقت کا تقاضا اور کامیابی کی کنجی ہے۔ ملکی ترقی کے لیے فنی تعلیم کا فروغ ضروری ہے۔ تعلیم کسی ایک طبقے کا نہیں سب کا حق ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہنر مند لوگوں کو بیرون ملک بھیجیں گے تو پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوجائے گا۔ اسکل ڈیوپلمنٹ ہماری ترجیح ہونا چاہیے۔ نوجوان نسل کرپشن کو فوری طور پر ختم کرکے ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے