راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترے گا۔اس سلسلے میں جی ایچ کیو نے اجازت دے دی ہے تو ڈی سی کون ہوتے ہیں؟علامہ اقبال پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ آج جلسہ گاہ کے پاس موجود ہیں،یہاں پر خیمہ بستی لگادی گئی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل جتنے لوگ پنڈی کی طرف آرہے ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں آئے ہونگے۔قوم سمجھتی ہے کہ یہ ایک اہم موڑ ہے جہاں پر ہم موجود ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کیلئے ڈی سی اسلام آباد اجازت نہیں دے رہے۔
خاص خبریں
ہیلی کاپٹر لینڈنگ:جی ایچ کیو نے اجازت دیدی،ڈی سی کون ہوتے ہیں؟اسد عمر
- by Daily Pakistan
- نومبر 25, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1333 Views
- 2 سال ago