پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم چھوٹی سرجری سے ٹھیک ہو جائے گی لیکن بھارت کے خلاف انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد خیال ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت کارکردگی کی کم ترین سطح پر ہے۔ ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔محسن نقوی نے عندیہ دیا کہ قوم جلد قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی دیکھے گی، ہمیں ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار کرنا ہے اور وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک بنانا ہے، میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔پی سی بی سربراہ کے مطابق قوم کو کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں، ہمیں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔
پاکستان
کھیل
یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے ، محسن نقوی
- by Daily Pakistan
- جون 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 574 Views
- 6 مہینے ago