پاکستان

یونان کشتی حادثہ:کشتی پر700افراد تھے جن میں350پاکستانی تھے،وزیر داخلہ

یونان کشتی حادثہ:کشتی پر700افراد تھے جن میں350پاکستانی تھے،وزیر داخلہ

اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ یونان جانے والی کشتی میں400افراد کی گنجائش تھی مگر اس پر700افراد سوار تھے جن میں سے 350پاکستانی تھے۔تمام افراد ڈوب گئے اور صرف104زندہ بچے جن میں12پاکستانی تھے۔ہمارے نمائندے کے مطابق قومی اسمبلی کا جلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کشتی ڈوبنے والے واقعے پر ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں دس جون کو کشتی ڈوبی اس کی400کی گنجائش لیکن اس میں700افراد سوار تھے جس میں پاکستانیوں کی تعداد350تھی،104لوگ جو بچ گئے ان میں12پاکستانی بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے