یوکرائن میں روسی فوج کے زیر قبضہ علاقوں ڈونیٹسک اور لوہانسک میں آج سے ریفرنڈم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو منگل تک جاری رہے گا۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ریفرنڈم کے نتائج کو دیکھتے ہوئے زیر قبضہ علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ لوہانسک اور دیگر علاقوں کے روس میں شامل ہونے پر صورتحال پہلے سے زیادہ خطرناک رخ اختیار کر لے گی، یوکرائنی افواج پہلے ہی ڈونیٹسک شہر کے گرد جمع ہو چکی ہیں، شہر پر یوکرائنی افواج کے میزائل حملوں میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ریفرنڈم کے بعد یہ علاقے روس میں شامل ہوجائیں گے اور پھر یوکرائنی افواج کا حملہ روس پر حملہ تصور کیا جائے گا، امکان ہے کہ ریفرنڈم کے بعد جنگ کی شدت میں مزید تیزی آئے گی، کیونکہ روسی صدر پیوٹن واشگاف الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ روس اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائے گا۔