پاکستان خاص خبریں دنیا علاقائی

۔دریائے سواں کے اردگردغیرقانونی کنسٹرکشن زوروشورسے جاری ہے ایس کے نیازی

چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قوم کیلئے بہت خدمات ہیں،وہ بہت شفقت فرماتے تھے،ڈاکٹرصاحب نے ہمیشہ اپنی کمٹمنٹ پرپورااترکردکھایا،وہ ہمیشہ ویلفیئرکے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے تھے۔میں نے ہمیشہ ڈاکٹرصاحب کیساتھ مل کرفلاح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ہم بحیثیت قوم اپنے محسنوں کوبھلادیتے ہیں۔زندہ قومیں اپنی قومی ہیروزکوہمیشہ یادرکھتی ہیں۔راولپنڈی میں قبضہ مافیابہت متحرک ہے۔دریائے سواں کے اردگردغیرقانونی کنسٹرکشن زوروشورسے جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کے دوران کیا۔چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے اپنی گفتگو کا آغاز محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں کیا کیونکہ کل انکی پہلی برسی تھی۔ایس کے نیازی نے کہا کہ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کے بارے میں زیادہ بات نہیں کر سکتا کیونکہ میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ محسن پاکستان کی قوم کیلئے بہت خدمات ہیں،ڈاکٹرعبدالقدیرخان صاحب بہت شفقت فرماتے تھے،ڈاکٹرصاحب نے ہمیشہ اپنی کمٹمنٹ پرپورااترکردکھایا،ڈاکٹرعبدالقدیرخان صاحب ہمیشہ ویلفیئرکے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے تھے،میں نے ہمیشہ ڈاکٹرصاحب کیساتھ مل کرفلاح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا،انھوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی قومی ہیروزکوہمیشہ یادرکھتی ہیں،ہم بحیثیت قوم اپنے محسنوں کوبھلادیتے ہیں،آج ہم فخرکیساتھ دنیامیں رہنے کے قابل ہیں،ڈاکٹرعبدالقدیرخان صاحب کے اس قوم پربے شماراحسانات ہیں،ذوالفقارعلی بھٹوکاپاکستان کوایٹمی قوت بنانے میں بڑاہاتھ ہے،جس کسی کاکریڈٹ جوبنتاہے اسے دیناچاہئے،چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں قبضہ مافیابہت متحرک ہے،قبضہ مافیا نے دریائے سواں کو تنگ کر دیا،دریائے سواں کے اردگردغیرقانونی کنسٹرکشن زوروشورسے جاری ہے،ماہرین پیش گوئی کررہے ہیں کہ شدیدسیلابی صورتحال سے دوچارہوناپڑے گا،آبی ماہرین آنے والے دنوں میں تشویشناک صور تحال سے آگاہ کررہے ہیں جبکہ حکام مسلسل خاموش ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن طاہرہ اورنگزیب نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دریائے سواں کے اطراف قبضہ مافیا کا راج ختم کرینگے،اس سے متعلق تمام مسائل کا تدارک کرنے کی کوشش کرینگے۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن انسانیت ہیں۔ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے پاکستان کوناقابل تسخیربنانے کیلئے دن رات محنت کی،انھوں نے پاکستان کوناقابل تسخیربنانے کیلئے دن رات محنت کی،پاکستانی قوم ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے احسانات کی مقروض ہے،ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا،محسن پاکستان نے پاکستان میں بہت سے فلاحی کام کئے،ڈاکٹرعبدالقدیرخان روزنیوزکے پروگراموں میں آتے رہتے تھے،ڈاکٹرقدیر آپ کے چینل کے علاوہ کسی دوسری جگہ نہیں جاتے تھے،فخر پاکستان نے آرام وآسائش والی زندگی چھوڑ کرپاکستان کوناقابل تسخیربنایا،میاں محمدنوازشریف کوبھی ان دھماکوں کے کرنے کاکریڈٹ حاصل ہے،وزیراعظم شہبازشریف سیلاب متاثرین کی مددکیلئے متاثر علاقوں میں گئے،ہم اس وقت بدترین سیلابی صورتحال سے دوچارہیں،شہبازشریف نے لوگوں کی مشکلات کوکم کرنے کیلئے بہتراقدامات کئے،ہم اس وقت بدترین سیلابی صورتحال سے دوچارہیں،عمران خان کولوگوں کے دکھ دردکاکوئی احساس نہیں،عمران خان نے اس سنگین صورتحال میں بھی الیکشن کی رٹ لگائی ہوئی ہے،بغیرپلاننگ کے بنائی گئی غیرقانونی کنسٹرکشن لمحہ فکریہ ہے،سپریم کورٹ نے فیصلہ دیاتھا کہ غیرقانونی کنسٹرکشن کوفوری ختم ہوناچاہئیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے