پاکستان

12 گھنٹے سے سپریم کورٹ میں موجود فواد چوہدری باہر نکلتے ہی گرفتار

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ فواد چوہدری کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو سپریم کورٹ سے باہر نکلتے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری گرفتاری سے بچنے کے لیے بدھ کی صبح سپریم کورٹ پہنچے تھے اور وہ گرفتاری کے خوف سے سارا دن سپریم کورٹ میں ہی موجود رہے اور پولیس باہر انکا انتظار کرتی رہی، رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب جیسے ہی فواد چوہدری سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر نکلے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔قبل ازیں فواد چوہدری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد میری گرفتاری کا بھی خطرہ ہے۔فواد چوہدری نے عمران خان کی اپیل کے ساتھ متفرق درخواست دائر کی جس میں لکھا تھا کہ میں نے ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے، 12 مئی کو میرا مقدمہ ہائیکورٹ میں مقرر ہے لہذا تب تک مجھے حفاظتی ضمانت دی جائے۔دریں اثنا پولیس اہلکاروں نے فواد چوہدری سے پریس روم میں ملاقات کی اور ان سے سپریم کورٹ سے باہر آنے کی درخواست کی جس پر فواد چوہدری نے پولیس کو ہائی کورٹ کا ضمانت پر مبنی حکمنامہ دکھایا۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، دیکھتے ہیں ہائی کورٹ اپنے فیصلے پر عمل کراتی ہے یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri