خاص خبریں

14 مئی کو الیکشن کے انتظامات جنات ہی کر سکتے ہیں، رانا ثناء

تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن کے انتظامات اب جنات ہی کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن نے آٹھ اکتوبر کی تاریخ دی ہے جو مناسب ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسے کافی سمجھیں، جہاں تیس دن کی گنجائش نکالی ہے وہاں ساٹھ 65 دن کی گنجائش اور نکال لیں۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کر سازش کی گئی، اب ہم اپنی تین اسمبلیاں توڑ کر اس سازش کی ناکامی کا انعام کیوں دیں؟انہوں نے مزید کہا کہ ججوں نے ڈکٹیٹروں کو سندِ جواز اور آئینی ترمیم کا اختیار ہی دینا ہے اور ریٹائر ہو کر سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ بھی بیچنے ہیں تو دوسرے اداروں کو بھی اپنا کام کرنے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے