اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ کے 16 ارکان نے حلف اٹھا لیا جبکہ کابینہ میں تین مشیروں اور 6 معاونین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔18 رکنی نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جہاں صدر مملکت عارف علوی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔کابینہ میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انور علی حیدر شامل ہیں۔نگراں حکومت میں وزیر قانون کا قلمدان احمد عرفان، وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وزیر انسانی حقوق خلیل جارج، قومی ورثہ کا نگران وفاقی وزیر جمال شاہ، وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کو دیا گیا ہے جنہوں ںے آج صبح ہی چیئرمین ایف پی ایس سی کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔گوہر اعجاز کو ٹیکسٹائل، ندیم جان کو صحت، عمر سیف کو آئی ٹی، محمد علی کو توانائی اور انیق احمد کو وزارت مذہبی امور کا نگراں وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سمیع سعید منصوبہ بندی و ترقی اور مدد علی سندھی کو وزارت تعلیم ، امور نواجوان اور بین المذاہب قومی ہم آئنگی کے نگران وزیر ہوں گے۔
کابینہ میں تین مشیر اور 6 معاونین بھی شامل
نگراں وفاقی کابینہ میں 3 مشیروں اور6 معاونین خصوصی بھی شامل کر لیا گیا۔ ایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین مشیر ہوابازی ، احد چیمہ اسٹیبلشمنٹ وقار مسعود مشیر خزانہ کا چارج سونپ دیا گیا۔مشعال حسین ملک معاون خصوصی انسانی حقوق ،جواد سہراب ملک معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی، وائس ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار راو معاون خصوصی بحری امور، وصی شاہ معاون خصوصی سیاحت ہونگے ڈاکٹر جہانزیب خان معاون خصوصی حکومتی امور،سیدہ عارفہ زہرہ معاون خصوصی تعلیم و قومی ہم آہنگی ہوں گے۔
خاص خبریں
16 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
- by Daily Pakistan
- اگست 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 300 Views
- 1 سال ago