علاقائی

1970 کے بعد سے مردم شماریوں میں شہری سندھ کو کم دکھایا جارہا ہے، خالد مقبول صدیقی

1970 کے بعد سے مردم شماریوں میں شہری سندھ کو کم دکھایا جارہا ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 1970 کے بعد جتنی مردم شماریاں ہوئیں ان میں سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کو کم دکھایا جا رہا ہے۔ کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اگر کوئی بچا سکتا ہے تو وہ کراچی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پورے ملک کو کوئی ٹیکس دے رہا ہے تو وہ کراچی کے حقیقی باشندے ہیں۔ ایک بار پھر اس شہر کے خلاف سازش کی بو آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وقت سے پہلے مردم شماری کروانے کےلیے حکومتوں پر دباؤ ڈالا اور کامیاب ہوئے۔ اگر کسی کو نہیں گنا جا رہا تو آپ متعلقہ ادارے یا بہادر آباد آفس کو بتائیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم لسٹیں بنا کر ادارہ شماریات اور حکومت کے حوالے کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ ہمیں درست گن لیں اس سے پہلے کہ الٹی گنتی شروع ہوجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri