پاکستان معیشت و تجارت

2 ہزار اشیا پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد ، 657لگژری اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ

2 ہزار اشیا پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد ، 657لگژری اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے یکم جولائی 2024 سے 2 ہزار 200 اشیا کی درآمد پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی ہے اور 657 لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں بھی اضافہ کردیا۔بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق 2 فیصد کسٹم ڈیوٹی ان اشیا کی درآمد پرعائد کی گئی ہے جن پر پہلے صفر فیصد ڈیوٹی عائد تھی۔ ایس آر او 929 (1) 2024 کے مطابق کسٹم ڈیوٹی کا اطلاق 2، 4، 6 اور 7 فیصد کی شرح سے ہوگا۔علاوہ ازیں یکم جولائی 2024 سے سینکڑوں اشیا کی درآمد پر 5 فیصد سے 55 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔یکم جولائی 2024 سے ایف بی آر نے متعدد درآمدی اشیا پر اضافی کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) بھی نافذ کر دی ہے۔ ہزار سی سی سے زائد سی کے ڈی والی کاروں ، جیپوں اور کمرشل گاڑیوں پر 7 فیصد اے سی ڈی عائد ہوگی۔اس ضمن میں ایف بی آر نے تازہ ایس آر او میں اپنے پرانے نوٹی فکیشن نمبر ایس آر او کو منسوخ کردیا جس میں مخصوص اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا تذکرہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri