پاکستان

2023 پولیو کے خاتمے کا ایک اہم سال ہے،قادر پٹیل

2023 پولیو کے خاتمے کا ایک اہم سال ہے،قادر پٹیل

اسلام آباد / کراچی: وزارت صحت نے پاکستان میں پولیو اور اس سے بچاؤکے قطرے پلانے سے متعلق منفرد طریقے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے فیصلہ کیا ہے۔وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ والدین اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے ٹرک پر پولیو آگاہی کے حوالے سے آرٹ بنائے جائیں گے جس کے لیے پاکستان کے مشہور ٹرک آرٹسٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ٹرکوں کے ذریعے پولیو وائرس سے بچاؤکی آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی، کراچی میں باقاعدہ طور پر10 ٹرکوں کے ذریعے پولیو آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے، 2023 پولیو کے خاتمے کا ایک اہم سال ہے۔قادر پٹیل نے کہا کہ ’حکومت نے ملک سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری وسائل اور اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، پولیو اگاہی کے لئے ہم پاکستان کے مشہور ٹرک آرٹ کا استعمال کررہے ہیں۔ ٹرک آرٹ سے پولیو پروگرام کو اگاہی مہمات میں اہداف کے حصول میں آسانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri