معیشت و تجارت

3 دن میں مرغی کا گوشت 21 روپے کلو سستا ہو گیا

3 دن میں مرغی کا گوشت 21 روپے کلو سستا ہو گیا

لاہور، مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے کی کمی ہو گئی۔آج برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کی کمی ہونے سے سرکاری نرخنامے میں قیمت 468 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز مرغی کا گوشت 475 روپے کلو تھا۔زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 309 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 323 روپے ہو گیا ہے۔انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہونے سے انڈوں کی فی درجن قیمت 349 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے