عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 3 بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔
صوابی میں جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کی جو صورتحال ہے، وہ سب کے سامنے ہے، تین بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں سیاست ناکام رہی، یہ عوام کی نہیں بلکہ اس ملک کی لیڈرشپ کی ناکامی ہے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقتدار میں موجود لوگوں کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے، سیاسی مفادات کیلیے ہم نے نوجوانوں کا مستقبل داو پرلگادیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ خیبر پختونخوا میں 12سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے کیا حالت بہتر ہے؟ صوبے کا وزیراعلی اور گورنر اپنے گھر جانے کے قابل نہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ ڈی آئی خان کا علاقہ شام کے بعد حکومت کے اختیار میں نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 17سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، کراچی شہر کی 40 فیصد آبادی کے گھر پانی نہیں آتا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کے ووٹوں سے نہیں آئے، اس لیے مسائل قابو میں نہیں آرہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے35 سال تعلق رہا جب تک قانون کی بالادستی کا نعرہ تھا تب تک ساتھ دیا، عوام کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلیے آئین اور قانون کا راستہ اپنانا ہوگا۔
پاکستان
3 بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں، شاہد خاقان عباسی
- by Daily Pakistan
- اپریل 5, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 20 Views
- 17 گھنٹے ago