امریکہ سے مارشل آرٹس کے پہلے پاکستانی 42 سال بعد ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنیوالے شہیان راجہ خالد محمود جنجوعہ وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے چئیرمین ڈاکٹر محمد عتیق فرہاد،راجہ طاہر محمود سابق ناظم یوسی دیوی داتا اور دیگر انکے عزیز و اقارب،مارشل آرٹ کے پلئیر،انکے شاگردوں اور دیگر معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سے 42سال بعد بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنیوالے پہلے مارشل آرٹ شیہان راجہ خالد جنجوعہ ہیں یہ تمام پاکستانیوں کی عزت ہے مجھے فخر ہے،یہ ایوارڈ سیلاب زدگان اور پوری قوم کے نام ہے،خطہ پوٹھوہار(گوجرخان)سے تعلق رکھنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹس شیہان راجہ خالد جنجوعہ ہیں جنہوں نے پاکستان اوراپنے خطے کا نام روشن کیا یہ ایوارڈ 1980ء میں انہی کے استاد جو امریکی شہری ہیں انھوں نے حاصل کیا تھا،ایوارڈ امریکہ ہال آف فیم جو 42 سال بعد 2022ء کو خطہ پوٹھوہار کے سپوت جو پہلے پاکستانی مارشل آرٹس کے گرینڈ ماسٹر شہیان راجہ خالد محمود جنجوعہ نے حاصل کیا امریکی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد یوکے کے لارڈ مئیر سمیت پاکستانی بزنس کمیونٹی صحافتی برادری نے بھی خراج تحسین کے بیسوں پروگرام کروائے اور مئیر نے بھی اعزاز سے نوازہ گیا
خاص خبریں
علاقائی
کھیل
42سال بعد بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنیوالے پہلے مارشل آرٹ شیہان راجہ خالد جنجوعہ وطن واپس پہنچ گئے
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 612 Views
- 3 سال ago

